آن لائن (اعتماد نیوز ڈیسک) مشہور زمانہ مودی جنہیں بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوق بہت مہنگا پڑا اور پورے بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
آن لائن (اعتماد نیوز ڈیسک) مشہور زمانہ مودی جنہیں بڑے بڑے رہنماؤں سے گلے ملنے کے شوق بہت مہنگا پڑا اور پورے بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ، نریندر مودی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ایسے گلے ملے کہ گوتریس کے چہرے پرناگواری واضح ہوگئی۔ کورونا وبا کے باوجود سماجی فاصلے کا خیال نہ رکھتے ہوئے اپنا منہ تک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے قریب لے گئے،
جس سے گو تریس نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے نریندر مودی کو آہستہ سے پیچھے کردیا۔ نریندر مودی اسٹیج پر آئے تو انہوں نے پہلے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن سے ملاقات کی پھر وہ اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری کی جانب بڑھے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ وزیر اعظم بھارت مودی کا اس نوعیت کا یہ پہلا واقع نہیں بلکہ یہ پہلے بین الاقوامی سطح پر اس طرح شرمندہ ہوتے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقع تب بھی پیش آیا تھا کہ جب وہ امریکہ کی مشہور خاتون سیاست دان سے ہاتھ ملانے کے لئے ہاتھ آگے کیا تو خاتوں نے ان سے ہاتھ ہی نہیں میلایا۔