سعودی عرب میں پاکستانی نے اپنی ملازمت پوری کی تو سعودی مالک نے ایسا انعام دیا کہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے۔

    جدہ (اعتماد نیوز ڈیسک) حال میں ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی باشندے کی جانب سے پاکستانی شخص کو ایک ڈبہ تحفہ میں دیا جاتا ہے۔ پاکستانی شخص جب اس ڈبہ کو کھولتا ہے تو اس میں سے ایک اور ڈبہ نکلتا ہے۔ جب دوبارہ ڈبے کو کھولا جاتا ہے تو ایک بار پھر سے ڈبہ نکلتا ہے۔

     

    اتنے سال ایمانداری سے ملازمت کرنے والے پاکستانی کو سعودی مالک نے سونے کی ا ینٹ تحفے میں دے دی۔ سعودی مالک نے پاکستانی ملازم کو 42 سالہ ملازمت کرنے پر پر سونے کی اینٹ تحفے میں دی ۔

    Advertisement

     

     

    جبکہ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی باشندے کی جانب سے پاکستانی شخص کو ایک ڈبہ تحفہ میں دیا جاتا ہے۔ تاہم آخری ڈبہ کھولنے کے بعد ایک شیشے کا باکس نکلتا ہے جس میں ایک سونے کی اینٹ موجود ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق، سونے کی اینٹ کی مالیت تقریبا 82 لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

    Advertisement

     

     

    یاد رہے کہ مالک کی طرف سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سونے کی اینٹ پاکستان شخص کی ایمانداری وفاداری کے باعث دی گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے سعودی باشندے کے اس اقدام کو خوب سراہا۔

    Advertisement

     

     

    یاد رہے کہ جب سے کرونا آیا ہے تو پوری دنیا سمیت سعودی عرب میں معاشی استحکام ختم ہوگیا، جس کی وجہ سے سعودیہ سے ہزاروں پاکستانی ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement