با جماعت نماز کے دوران، بنگلہ دیشی کھلاڑی خصوصی طور پر آصف علی کا سامان کیوں چیک کرتے رہے ؟ حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

    دبئ ( اعتماد نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیشی کے مشہور وکٹ کیپر اور بلے باز مشفیق الرحیم اپنے پاکستانی ساتھی آصف علی کے بیٹ کا معائنہ کرتے پکڑے گئے، شائقین نے ان کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ لوگوں کے مزے مزے کے کمنٹ۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم جب پریکٹس کے دوران باجماعت نماز کی ادائیگی کر رہی تھی تو بنگلہ دیشی مشہور کرکٹر مشفیق الرحیم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مڈل آڈر کھلاڑی آصف علی کا بیٹ چیک کرنے پہنچ گئے اور وہ کافی دیر تک بیٹ کو الٹ پلٹ کر دیکھتے رہے ۔

     

     

    Advertisement

    ایک اور ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب آصف علی اپنا سامان لے کر واپس جارہے تھے تو ایک صحافی نے آصف علی سے کہا کہ اب تو آپ کے بیٹ کی ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ سیالکوٹ سے بنوایا ہے یا باہر سے منگوایا ہے؟

     

     

    Advertisement

    جس پر آصف علی نے چلتے چلتے جواب دیا کہ میں نے خود بنایا ہے ۔ یاد رہے کہ پاکستانی بلے باز آصف علی نے ورلڈ کپ ٹی 20 میں اپنی جارحانہ بیٹنگ سے حریف ٹیموں کو حیران اور پریشان کر کے رکھ دیا ہے ۔

     

     

    Advertisement