بمبئ (اعتماد نیوز ڈیسک) بھارتی کے سابقہ کھلاڑی اسپنر ہر بھجن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا سے کھیلا۔
بمبئ (اعتماد نیوز ڈیسک) بھارتی کے سابقہ کھلاڑی اسپنر ہر بھجن سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ نے کوہلی کی انا سے کھیلا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کوہلی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیچرل شارٹ نہیں کھیل رہے انہیں اس سے گریز کرنا چاہیے۔ ایک انٹرویو میں ہربھجن نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے ویرات کی انا سے کھیلا، انہیں اتنے رنز نہیں دینے چاہیے تھے، اگر آپ میدان میں آکر شروع میں بڑے شاٹ کھیلتے ہیں تو ٹھیک تھا لیکن انہیں سنگل نہیں دینے چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ سنگل نہ دے کر کسی بڑے کھلاڑی کی انا کو ٹھیس پہنچاتے ہیں تو وہ ایسے شارٹ کھیلتے ہیں جیسے کوہلی نے کھیلا۔
دوسری طرف بھارت نے گزشتہ میچ افغانستان سے جیت لیا ہے جس کے بعد آخر کار وہ کوئی میچ جیتنے کامیاب ہو گئے ہیں۔ جبکہ ان کا رن ریٹ اور پوائنٹ ابھی بھی کم ہے۔ جبکہ بھارت کا سیمی فائنل میں جانا ابھی بھی کنفرم نہیں ہوا ہے۔
اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کا بھی ابھی افغانستان سے میچ ہے اگر وہ میچ نیوزی لینڈ جیت گیا تو بھارت کے لئے سیمی فائنل میں جانا نا ممکن ہو جانا ہے۔