لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کی بیٹیوں کے اکاؤنٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کر دی ہے۔
لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کی بیٹیوں کے اکاؤنٹ کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے اپیل کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شاہد آفریدی نے پیغام جاری کیا کہ “براہِ کرم! میری بیٹیوں سے متعلق کسی بھی ‘اکاؤنٹس’ یا ‘خبروں’ کو نظر انداز کریں اور توجہ نا دیں وہ غلط گمراہ کن ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ میں واضح کرنا چاہوں گا کہ میری بیٹیوں میں سے کسی کا بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے۔
آپ کو بتاتے چلے اس سے پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایک عورت شاہد آفریدی کی بیٹی کو پوچھ رہی تھی کہ آپ آفریدی کی بیٹی ہو جس پر وہ لڑکی جواب دیتی ہے کہ نہیں میں اس کی بہن ہو۔ اور پھر وہ بچی مسکرانے لگ پڑی اور مسکراتے ہوئے کہا کہ ہاں میں آفریدی کی بیٹی ہو۔
یہ وڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہوئی اور لوگوں نے ایسے بہت سراہا۔