شارجہ ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ لوگوں کی جو ٹورنمنٹ س پہلے رائی تھی اس کو پوری ٹیم نے مل کر تبدیل کر دیا۔
شارجہ ( اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ کپتان محمد حفیظ نے کہا کہ لوگوں کی جو ٹورنمنٹ س پہلے رائی تھی اس کو پوری ٹیم نے مل کر تبدیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے محمد حفیظ کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا، جس میں انہوں نے اپنے آپ کو پاکستان کرکٹ کا حصہ ہونے پر فخر کا اظہار کیا۔ حفیظ کا کہنا تھا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں آنے سے قبل پاکستان میں ہی ٹیم نے اپنا مائنڈ سیٹ تبدیل کرتے ہوئے خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کرلیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف پہلا میچ ان کے کیریئر کی خوبصورت ترین جیت ہے، اس کے بعد کھلاڑیوں نے مثبت کھیل پیش کیا، کپتان بابر اعظم سے لے کر ٹیم کے ہر بیٹر اور بولر نے مشکل حالات میں چیلنجز کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم اور محمد رضوان نے بھارت کے خلاف شاندار اننگز کھیلی جبکہ بھارت کے خلاف جیت پر بہت مزہ آیا،
بھارت کے خلاف جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا اعتماد بڑھا اور جب کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے تو محسوس ہوا کہ ان میں جیت کا جذبہ زیادہ ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ حفیظ جتنے سینئیر پلئیر ہے اس لحاظ سے انہیں نے ٹورنمنٹ ابھی تک پروفارم نہیں کیا، نا ہی بؤلنگ میں ان کی واضح کارکردگی نظر آئی اور نا ہی بیٹنگ میں انہوں نے کچھ غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔