جب ہمارا جھگڑا ہوا تو سرفراز نےجا کر معین کو کہا ان دونوں کو نکال دو۔۔ وہاب ریاض نے پی ایس ایل میں جھگڑے کی حقیقت بتا دی

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان مشہور باؤلر وہاب ریاض نے 2016 میں ہونے والے پی ایس ایل ایڈیشن میں احمد شہزاد کے ساتھ ہونے والے تنازعہ کے بعد کی حقیقت سے پردہ ہی اُٹھا دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، وہاب ریاض نے بتایا کہ جب پی ایس ایل میں ان کا احمد شہزاد کے ساتھ تنازعہ پیش آیا، تو ریفری نے معاملہ ختم کروایا لیکن تب سرفراز احمد نے ایک عجیب حرکت کی۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے بتایا کہ سرفراز احمد معین بھائ، جو کوئٹہ کے کوچ بھی تھے اُن کے پاس گۓ اور اُنہیں بولا کہ دونوں کو بین کروا دو۔ سرفراز احمد نے مزید تفصیل بتاتے ہوۓ معین بھائ سے بولا کہ احمد کی ہمیں ضرورت نہیں لیکن اگر وہاب ریاض کو بین کروا دیا گیا تو پشاور زلمی کو شدید نقصان پہنچے گا اور ہم فائنل میں مشکلات کا شکار نہیں ہوں گے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف اگر بات کرے تو وہاب ریاض ایک اچھے باؤلر تھے لیکن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ان کی کمی شائقین محسوس کر رہے ہیں۔ جبکہ احمد شہزاد کا بھی دور دور تک کوئی نام نظر نہیں آرہا ہے۔ جبکہ یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستانی ٹیم ابھی تک بہت عمدہ کارکردگی دیکھا رہی ہے۔

     

     

    Advertisement