’چیخ چیخ کر بتا نا چاہتی ہوں ‘ کوہلی کی بیوی انوشکا کا جذباتی پیغام

    بمبئ (اعتماد نیوز ڈیسک) انڈیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی، جنم کی سالگرہ تھی اور یہ سالگرہ تھوڑی ہٹ کے تھی کیونکہ سالگرہ پر ان کا میچ سکاٹ لینڈ سے تھا اور ویرات کے مطابق یہ شاید پہلی دفع ہوا ہے کہ ان کی سالگرہ پر وہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے میچ کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رواں سیریز میں ان کی کارکردگی بھی کچھ خاص نہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس موقع پر ان اہلیہ انوشکا شرما نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی سالگرہ کے موقع پر ایم پیغام جاری کیا ۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، شرما نے سماجی رابطہ کہ ساءٹ پر اپنی اور کوہلی کی ایک تصویر شیئر کی جس کے نیچے لکھا کہ کوہلی ایک ایماندار انسان ہیں اور وہ یہ دنیا کو چیخ چیخ کر بتانا چاہتی ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ان دونوں کا انداز نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے بات کریں لیکن وہ کبھی کبھی دنیا کو بتانا چاہتی ہیں کہ آپ کتنے اچھے انسان ہیں۔ آخر میں انہوں نے ویرات کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی زندگی میں آنے کے لیے شکریہ۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف بھارت نے سکاٹ لینڈ کو اچھے خاصے مارجن سے ہرا کر سکور بورڈ میں افغانستان کو پیچھے چھوڑ کر تیسرے نمبر پر اپنی پوزیشن بنا لی۔

     

     

    Advertisement