کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور زمانہ میزبان اور سابقہ رکن پی ٹی آئی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی انکی بیوی ہے۔
کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے مشہور زمانہ میزبان اور سابقہ رکن پی ٹی آئی ڈاکٹر عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر دوسری اہلیہ طوبیٰ عامر سے طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب بھی انکی بیوی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ چند روز قبل ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام ہٹاکر والد کا نام دوبارہ لگانے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھی کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔
افواہوں کے بعد عامر لیاقت نے طوبیٰ کی ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوبیٰ عامر لیاقت کے ساتھ موجود ہیں اور اپنی کھوئی ہوئی بلی ڈھونڈنے پر رو روکر عامر لیاقت کا شکریہ ادا کررہی ہیں۔
عامر لیاقت نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنی اور سیدہ طوبیٰ کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ’یہ اب بھی میری بیوی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کیوں شادی کے بعد اپنے نام کے ساتھ لگا والد کا نام ہٹاکر اپنے شوہر کا نام لگا لیتی ہیں؟
عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ میں خوش ہوں کہ طوبیٰ نے میرے نظریے کو اپنایا اور میرے ہی کہنے پر اپنے نام کے ساتھ دوبارہ اپنے والد کا نام لگا لیا۔
ساتھ ہی انہوں نے سیدہ طوبیٰ کے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بتایا کہ وہ ان کے دوست بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے چند روز قبل اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے نام کے ساتھ عامر لیاقت کا نام تبدیل کرکے دوبارہ والد کا نام لگا لیا تھا۔
جس کے بعد ان کا نام تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر’سیدہ طوبیٰ عامر’ کی جگہ ’سیدہ طوبیٰ انور‘ لکھا ہوا نظر آرہا ہے۔
مزید یہ کہ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کی تمام تصاویر بھی ہٹادی تھیں۔
عامر لیاقت نے ماڈل و اداکارہ طوبیٰ عامر سے 2018 میں شادی کی تھی۔
خود سے کئی سال کم عمر لڑکی سے شادی کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا جب کہ ان کے بچوں نے بھی انہیں طعنے دیے تھے۔
دوسری شادی کے بعد عامر لیاقت کی پہلی شادی ختم ہوگئی تھی اور ان کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ نے دسمبر 2020 میں طلاق کی تصدیق کی تھی
آپ کو بتاتے چلے کہ آغاز میں ڈاکٹر عامر لیاقت پہلے ایک وفادار پی ٹی آئی کے رکن کی طرح سامنے آئے لیکن اں رواں سال انہوں نے پہ ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے استعفی دے دیا۔