اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک ) حکام نے ملک میں بے قابو جعلی کرنسی کی روک تھام کے لئے پلاسٹک کرنسی لانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، پشاور یونیورسٹی نے اس بارے میں کافی کام کیا ہے اور اس سلسلے میں پلاسٹک کرنسی کے لئے پچاس روپے ، سو روپے ،پانچ سو روپے اور ایک ہزار روپے کے جدید فیچرز کے نوٹ لائے جائیں گے۔ یونیورسٹی نے پلاسٹک کرنسی پر کام کرتے ہوئے اس کے ڈیزائن تیار کرلیے ہیں۔
دوسری طرف اطلاعات کے مطابق، جعلی کرنسی کے خاتمے کے لئے نئے اور جدید پلاسٹک کرنسی لانے کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ سنیٹر سلیم مانڈی والا کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو کافی عرصے سے پلاسٹک کرنسی لانے کا کہا گیا ، اسٹیٹ بینک بھی پلاسٹک کرنسی لانے پر کافی عرصے تک کام کرتا رہا ہے لیکن اسٹیٹ بینک اس پر کوئی پلان نہیں لاسکا۔