لوگ تحریک انصاف کا نام سن کر گالیاں دیتے ہیں ٗ عائشہ گلالئی کا بڑا اعلان

    پشاور (اعتماد نیوز ڈیسک) عائشہ گلالئی جو کہ سابقہ پاکستان تحریک انصاف کی اہم رکن تھی اور تحریک انصاف (گلالئی) کی بانی ہے، انہوں نے اپنی جماعت کے نام کے بارے میں نیا بیان جاری کیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے تحریک انصاف گلا لئی نا نام بدل کر کے جماعت صُفہ کردیا۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پارٹی کا نام تبدیل کرنے کی وجہ یہ ہے کہ لوگ تحریک انصاف کا لفظ سن کر گالیاں دیتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    عائشہ گلالئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عمران خان کی قیادت میں ملک کو ختم کردیا ہے جو وعدے کئے تھے پی ٹی آئی اس میں سے کسی پر بھی پورا نہیں اتری۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے سیاست اور جمہوریت کو گالی بنا کے رکھ دیا ہے جبکہ موجودہ حکمران ٹولے نے غریب عوام کی چمڑی جلا کے رکھ دی ہے جماعت صُفہ کی بانی عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ یہ لوگ کبھی بھی مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں کرینگے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ عائشہ گلا لئی پہلے تحریک انصاف کی اہم رکن تھی پھر کچھ ذاتی رنجشوں اور اختلافات کی بنا پر انہوں عمران خان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کر اپنے جماعت بنا لی۔

     

     

    Advertisement