لاہور اعتماد نیوز ڈیسک، کافی بیماریوں کے حل گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں ایسے ہم آپ کو درج ذیل ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو کافی مفید ہیں:
لاہور اعتماد نیوز ڈیسک، کافی بیماریوں کے حل گھر میں ہی موجود ہوتے ہیں ایسے ہم آپ کو درج ذیل ٹوٹکے بتا رہے ہیں جو کافی مفید ہیں:
خواتین کو ماہواری کے دوران تکلیف ہو تو ٹھنڈے پانی میں دو یا تین لیموؤں کا رس ڈالیں اور پی لیں۔ روزانہ یہ عمل کرنے سے حیض کے دنوں میں ہونے والی تکلیف سے آرام مل جائے گا۔
دائمی سردرد ایک سیب کو چھیل کر باریک ٹکڑے کر لیں۔ ان میں تھوڑا سا نمک اچھی طرح مکس کریں اور یہ آمیزہ صبح نہار منہ کھائیں۔ قبض ، گیس کے باعث پیٹ کا اپھارہ ایک چوتھائی چمچ بیکنگ سوڈا پانی میں ڈال کر پئیں گلے میں درد ہونا تُلسی کے دو تین پتے پانی میں ہلکی آنچ پر ابالیں، حتیٰ کہ پتوں کا عرق پانی میں آ جائے۔ پھر اس سے غرارے کریں منہ کا السر(منہ میں زخم ہو جانا) کیلے اور شہد کو ملا کر ایک پیسٹ بنائیں اور اسے منہ کے اندر متاثرہ حصوں پر لگادیں۔
اگر آپکی ناک بند ہو تو آدھاکپ پانی لیں اور اسے گرم کر لیں۔ اس میں سیب کا سرکہ اور چٹکی بھر پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں اور مکس کر کے پی لیں۔ دن میں دو بار یہ عمل دہرائیں۔
سر میں خشکی اور سکری آنا ناریل کے تیل میں کافور ملائیں اور سونے سے قبل سر میں لگا لیں۔ روزانہ یہ عمل دہرائیں۔ کم عمری میں بالوں کا سفید ہوجانا خشک آملہ کو ٹکڑوں میں کاٹ کر ناریل کے تیل میں تب تک ابالیں کہ آملہ کے ٹکڑوں کی شکل جھلسی ہوئی گرد جیسی ہو جائے۔ اس کے بعدروزانہ اس تیل کی سر میں مالش کریں۔آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے پڑناگلیسرین میں مالٹے کا رس ملا کر آنکھوں کے گرد متاثرہ جلد پر لگائیں۔
نوٹ یہ ٹوٹکے گھریلوں ہیں اور مختلف گھریلوں تجربات جو ذاتی بنیادوں پر کئے گئے ہیں ان کی بنا پر آپ کے ساتھ شیئر کئے جا رہے اگر طبعیت زیادہ خراب ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔