پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے دی، اب فائنل سے کوئی نہیں روک سکتا

    د بئی ( اعتماد نیوزڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گورپ سے پاکستان پہلے نمبر پر اپنی پوزیشن رکھنے میں پھر سے کامیاب۔

     

     

    Advertisement

    تاذہ ترین اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 72 رنز سے شکست دے دی ۔ پاکستان نے سپر 12میں اپنا آخری میچ کھیلتے ہوئے سکاٹ لینڈ کو 190رنز کا ہدف دیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    جس کے تعاقب میں سکاٹ لینڈ ٹیم مقررہ 20اوور میںچھ وکٹوں کے نقصان پر صرف117 بنا پائی ۔ پاکستان نے سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 20اوورز کے اختتام پر4وکٹ کے نقصان پر190 کا ٹارگٹ دیا ہے ۔محمد رضوان نے 19بالز کھیل کر 15رنز بنا کیچ آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 47بالز کھیل کر 66رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔

     

     

    Advertisement

    فاخر زمان13بالز پر 8رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 19بالز کھیل کر 31رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک نے آکر بہترین اننگز کھیلی اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کی تیز ترین 50سکور بنایا شعیب ملک نے 18بالز پر54رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے جبکہ ان کیساتھ آصف علی 4 بالز پر 5 رنز بنا پائے ۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف نیوزی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر اپنی جگہ سیمی فائنل میں بنا لی ہے۔ جبکہ افغانستان اور بھارت کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا ہے۔

     

     

    Advertisement