سیمی فائنل سے پہلے ہی، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان ، شیڈول بھی جاری

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) 1998 کے بعد آسٹریلیا نے پاکستان کے پہلے کرکٹ دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال یعنی 2021 مارچ اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کرکٹ بورڈ کے دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلانے کا اتفاق ہو چکا ہے۔

     

     

    Advertisement

    دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچز کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے اس کے ساتھ ساتھ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں ہوں گے۔

     

     

    Advertisement

    چیف ایگزیکٹو کرکٹ آسٹریلیا نک ہاکلے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اگلے چند ماہ میں آپریشنز، سکیورٹی، لاجسٹک اور کووڈ پروٹوکولز کے حوالے سے چیزوں کو فائنل کر کے اعلان کرینگے

     

     

    Advertisement

    نک ہاکلے کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے ہم پی سی بی اور دیگر ایجنسیز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ دورے کو یقینی بنایا جا سکے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ کہ آخری بار آسٹریلیا نے 1998 پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور کینگروز نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیتی تھی۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ جمعرات کو پاکستان کا بھی مقابلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے ساتھ ہے۔ جو کہ ایک کافی ٹف میچ ہونے والا ہے اور ان میں سے جو بھی ٹیم ہارے گی وہ گھر جائے گی۔

     

     

    Advertisement