اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مندر کی تعمیر روک دی گئی۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بننے والے مندر کا لام روک دیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے مختص جگہ کی الاٹمنٹ کینسل کر دی جبکہ بتایا یہ جا رہا ہے کہ عدالت کے کہنے پر کیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو مندر کی تعمیر کے لیے جگہ مختص کی گئی تھی، جہاں ہندو برادری کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کی تعمیر ہونی تھی۔ سماعت میں، جسٹس عامر فاروق نے شہری کی مندر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر مندر کے لئے مختص کی گئی جگہ کو کینسل کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    سی ڈی اے کے وکیل جاوید اقبال وینس نے پیش رفت سے اسلام آباد ہائی کورٹ کو آگاہ کردیا۔ وکیل جاوید اقبال وینس نے کہا کہ ہندو مندر کی تعمیر وفاقی کابینہ کی ہدایت پر کینسل کردی ہے کیونکہ وفاقی کابینہ نے ہدایت کی تھی کہ گرین ایریاز (سرسبز مقامات) میں جن بلڈنگز کی تعمیرات نہیں ہوئیں انہیں کینسل کردیں۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ جب وزیراعظم عمران خان مندر کے لئے جگہ کا اعلان کیا تھا تو انہیں اس بارے میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ ایک مسلم ریاست میں کیسے غیر مسلموں کو عبادت گاہ بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔

     

     

    Advertisement