ہم شروع سے ہی پر عزم ہے، ہم جیتنے کیلئے یہاں آئے ہیں، آسٹریلوی کپتان کا دعویٰ

    شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) 11 نومبر کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میچ سے پہلے، آسٹریلوی کرکٹ کپتان افنچ نے کہا ہے کہ مومنٹم ہمارا شروع سے بنا ہوا ہے اور ہم جیت کیلئے یہاں ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ایک بیان میں آسٹریلیا کے کرکٹ ٹیم کے کپتان فنچ نے پاکستان ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم فارم میں ہے، اچھا کھیلتی ہوئی آ رہی ہے، یہ سب ہمارے ذہن میں ہے۔

     

     

    Advertisement

    ایرون فنچ نے کہا کہ پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے پانچ لگاتار میچز جیتے ہیں، جبکہ ہم بھی پر عزم اور اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گے۔

     

     

    Advertisement

    اْن کا مزید کہنا تھا کہ عماد وسیم پاور پلے میں اچھی بولنگ کر رہے ہیں دوسری شاداب بھی کافی اچھی بولنگ کروا رہا ہے۔ ان کئ نزدیک پاور پلے بڑا اہم ہوتا ہے چاہے آپ بولنگ کر رہے ہوں یا بیٹنگ۔

     

     

    Advertisement

    شاہیم آفریدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ وہ اچھی فارم میں ہیں۔ اس لئے پاور پلے بڑا اہم ہوگا، ہمیں پاور پلے میں رنز کرنا ہوں گے۔

     

     

    Advertisement

    ایرون فنچ نے کہا کہ ٹاس زیادہ اہم نہیں ہوتا آپ کو زیادہ سے زیادہ رنز کرنا ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کے لیے ہر کمبی نیشن پر غور کر رہے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ 11 نومبر بروز جمعران کو پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین رواں ٹی ٹوئنٹی کا سیمی فائنل میچ ہونے جا رہا ہے۔

     

     

    Advertisement