اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر شکست، وزیراعظم اب مستعفی ہو جائے

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو ملتوی ہونے پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے اور حکومت کے پاس اب کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رہی، اقتدار میں رہنے کی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، شہباز شریف خطاب میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے ارکان اور اتحادیوں پر اعتماد کھو چکے ہیں اب انہیں مستعفی ہوجانا چاہیے جبکہ یوٹرین کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے مشترکہ اجلاس کو ملتوی کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس جلد بازی میں بلایا گیا اور پھر عجلت میں ملتوی کر دیا گیا، جس سے حکومت کی غیرسنجیدگی صاف ظاہر ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے اور انتہائی غیر سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ جمعرات کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کردیا گیا ہے

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف مہنگائی کا طوفان حکومت سے بے قابو ہوتا جا رہا ہے اور عوام اس کے نیچے پستی چلی جا رہی ہے۔

     

     

    Advertisement