وسیم اکرم کی اہلیہ نے بتا دیا کہ وہ کس کے ساتھ ہے پاکستان یا آسٹریلیا، ایسا جواب کہ آپ بھی حیران رہ جائینگے

    کراچی (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابقہ مشہور کرکٹرو سیم اکرم کی اہلیہ، شنیرا اکرم جن کا تعلق آسٹریلیا سے ہیں، ان سے یہ پوچھے جانے کے بعد کہ وہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اورآسٹریلیا کےمابین آج ہونے والے سیمی فائنل میں کس کی حمایت کریں گی، ان کی ٹائم لائن پرتجاویز اور اندازوں کی بھرمار لگ گئی۔

     

     

    Advertisement

    ایک مداح نے کھیلوں کے پروگرام ‘دی پویلین’ کے میزبان فخر عالم کو ٹیگ کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا ان کے ساتھی میزبان وسیم اکرم سب کو بتا سکتے ہیں کہ دبئی میں ہونے والے اس ہائی وولٹیج میچ میں ان کی اہلیہ شنیرا کس کی حمایت کریں گی۔

     

     

    Advertisement

    تو انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان ان کا پیار ہے۔ اس لئے انہوں نے پاکستان کی جیت سے زیادہ اور کوئی چیز خوش نہیں کر سکتی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آسٹریلیا جیت گیا تو بھی انہیں خوشی ہوگی۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ کچھ لوگوں نے اس بیانیہ پر خوشی کا اظہار کیا تو کچھ نے کہا یہ دوغولہ جواب ہے شنیرا کو ایک طرف ہو کہ جواب دینا چاہئے تھا۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ اج پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل ہونے جا رہا ہے۔ جو جیتے گا وہ فائنل میں نیوزی لینڈ کے مد مقابل ہو گا۔

     

     

    Advertisement