آج پاکستان جیتنے کی صورت میں وزیراعظم کا فائنل دیکھنے دبئی جانے کا امکان

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا بڑا اعلان سامنے آگیا۔

    اطلاعات کے مطابق، آج پاکستان جیتنے کی صورت میں وزیراعظم عمران خان کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی جانے کا امکان ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مینز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ کون سی ٹیم کرے گی، یہ فیصلہ آج کے ہونے والے آسٹریلیا اور پاکستان مابین میچ میں ہوگا۔

    جبکہ پاکستان کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے قومی ٹیم کی سیمی فائنل میں جیت کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہے اگر پاکستان آج سیمی فائنل میں کامیاب ہوتا ہے تو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فائنل دبئی جاکر دیکھے جانے کا امکان ہے

    Advertisement

    دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا آج کے میچ کے بارے میں کہنا ہے کہ آج کا میچ جیت کر فائنل میں نیوزی لینڈ سے سکیورٹی کا مسئلہ بھرپورطریقے سے حل کرنا ہے۔

    پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ آج دو بڑی اورتگڑی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہے، پاکستان ٹیم جس شاندارکھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے۔

    دوسری طرف، پاکستان کے مشہور کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم، جن کا تعلق آسٹریلیا ہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان جیتے گا تو وہ بھی خوش ہوگی اور آسٹریلیا جیتے گا تو بھی انہیں خوشی ہوگی۔

    Advertisement