لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) نواز لیگ کے کارکنان کا نیا بیان سامنے آگیا ہے، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) نواز لیگ کے کارکنان کا نیا بیان سامنے آگیا ہے، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، سابقہ ممبر پنجاب اسمبلی، ایم ایس ایف کے سابق صدر رانا محمد ارشد، جن کا تعلق نواز لیگ سے ہے، انہوں نے لندن میں سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔
جس کے بعد ان کا عجیب و غریب بیان سامنے آیا۔ تفصیلات کے مطابق، ارشد نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے دوران ان کی خیریت دریافت کی جبکہ انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس موقع پر سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈاربھی موجود تھے۔ رانا محمدارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ وزیراعظم میاں محمد نوازشریف پاکستانی عوام کے دلوں میں بستے ہیں میاں نوازشریف کا دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتا ہے وہ صحت یاب ہوکربہت جلدواپس پاکستان آکراپنی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
یہاں پر یہ بھی قابل غور بات کی نواز شریف نے واضح طور پر پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا تھا۔
ارشد کا کہنا تھا کہ بہت جلد پاکستان میں الیکشن ہونے والے ہیں عوام نااہل حکومت سے تنگ آچکے ہیں، انشاء اللہ الیکشن میں عوام میاں نوازشریف کو چوتھی مرتبہ وزیراعظم بنائیں گے، اگلی حکومت مسلم لیگ نواز کی ہوگی۔