شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے، جس میں پاکستان کخ شاندار بلے بازی نے شائقین کو خوش کر کر دیا ہے۔
شارجہ (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے، جس میں پاکستان کخ شاندار بلے بازی نے شائقین کو خوش کر کر دیا ہے۔
جبکہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا پاکستانی اوپنر، بابراعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اس کے ساتھ ہی بابراعظم نے پہلے ہی اوور میں کسی بھی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔
بابر اعظم سیمی فائنل میں 39 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے لیکن قابل فخر بات یہ یے کہ بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا تیز ترین ڈھائی ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
بابراعظم نے یہ اعزاز اپنے نام 62 ویں اننگز میں کیا، ویرات کوہلی نے اڑھائی ہزار رنز بنانے کا کارنامہ 68 ویں اننگز میں انجام دیا تھا۔ اس طرح بابر اعظم نے کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا اور بھارت کو اس میدان میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس میچ میں آصف اور شعیب ملک نہیں چل سکے اور صفر پر ہی آوٹ ہوگئے۔ جس کے بعد مخر زمان نے کمان سنبھالی اور آخری اوور مین 2 چھکے لگا کر اپنی ففٹی مکمل کرنے کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو 176 کا ٹارگٹ دے دیا۔