پاکستان اور آسٹریلیا کے سیمی فائنل میں،سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر کی کس حرکت پر تنقید کر ڈالی

    بمبئی (اعتماد نیوز ڈیسک) رواں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ہونے والے سیمی فائنل میں، پاکستان کے خلاف اسپورٹس مین اسپرٹ نظر انداز کرنے پر بھاتت کے سابقہ کرکٹر گوتم گمبھیر ڈیوڈ وارنر پر برس پڑے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، دوسرے کھیلے جانے والے سیمی فائنل کے دوران اوور کرواتے ہوئے حفیظ کے ہاتھ سے گیند پھسل گئی تھی جو تقریبا پیچ سے باہر چلی گئی تھی اور ایمپائر نے اسے ’نو بال‘ قرار دیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ ایمپائر کی جانب سے ’نو بال‘ قرار دے دی گئی تھی پھر بھی ڈیوڈ وارنر نے گیند پر چھکا لگادیا۔ ڈیوڈ وارنر کی اس حرکت پر سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر خاموش نہ رہ سکے اور وارنر پر پھٹ گئے۔

     

     

    Advertisement

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر، گوتم گمبھیر نے حفیظ کی گیند اور ڈیوڈ کی شاٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وارنر کی اس حرکت کو گیم آف اسپرٹ کے خلاف شرمناک قرار دیا۔ جبکہ اس لے ساتھ ہی انہوں نے اپنے بھارتی اسپنر ایشون روی سے مخاطب ہوتے ہوئے اْن سے اس بارے میں اْن کی رائے بھی دریافت کی۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے وارنر جب آوٹ ہوا تو وہ آوٹ نہیں تھا، لیکن وہ پیچ چھوڑ کر چلگا بعد میں دیکھا گیا کہ وہ آوٹ ہی نہیں تھا۔

     

     

    Advertisement