شادی کے بغیر ہی پارٹنر بن کر رہنے کا کیوں کہا تھا؟ ملالہ یوسفزئی کے جواب نے ہر کسی کو حیران رہ گیا

    برمنگھم (اعتماد نیوز ڈیسک ) پاکستان کی مشہور سوشل ایکٹوسٹ اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے شادی کی بجائے پارٹنر بن کر رہنے کے بیان پر وضاحت دے دی۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، ملالہ کا کہنا تھا کہ شادی نہ کرنے کی بات کم شعوری میں کی گئی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے یعنی سوات میں لڑکیوں کی شادیاں جلدی کی جاتی تھیں جن کے والدین تعلیم کے اخراجات نہیں اٹھا سکتے تھے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید وضاحت دی کہ عصر سے ملاقات کے بعد سمجھ آیا کہ تعلیم ، شعور اور بااختیار ہونے سے شادی سمیت کسی بھی رشتے کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    مزید انہوں نے اپنے شوہر عصر ملک کے بارے میں بھی تفصیلات دی۔ ملالہ نے بتایا کہ ان سے پہلی ملاقات 2018ء میں ہوئی اور جلد ہی ہم اچھے دوست بن گئے جبکہ ان کا دعوٰی ہے کہ عصر کے روپ پر بہترین جیون ساتھی ملا ہے۔

     

     

    Advertisement

    عصر پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور مینجر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں جبکہ انہوں نے تعلیم لمز یونیورسٹی لاہور سے حاصل کر رکھی ہے۔

     

     

    Advertisement