واشنگٹن (اعتماد نیوز ڈیسک) ہم آپ خے پاد آج ایک عجیب و غریب خبر لے کر آئے، جسے جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے۔
واشنگٹن (اعتماد نیوز ڈیسک) ہم آپ خے پاد آج ایک عجیب و غریب خبر لے کر آئے، جسے جان کر آپ بھی پریشان ہو جائینگے۔
تفصیلات کے مطابق، بھارتی شخص، جو کہ امریکہ میں رہ رہا ہے، اس نے اپنے ہی منہ پر تھپر مارنے کیلئے، ایک خاتون کو نوکری پر رکھ لیا۔
بھارت سے تعلق رکھنے والے منیش سیٹھی نے ایک خاتون کو ملازمت پر رکھا ہے، اور اس کام صرف یہ دیا کہ جب بھی منیش سیٹھی اپنی فیس بک کھولے تو خاتون اس کے منہ پر تھپڑ دے مارے۔
نجی ٹی وی کے مطابق، منیش کلارا نامی اس خاتون کو 8 امریکی ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے تنخواہ دیتے ہیں، جس کا کام بس اسے تھپڑ مارنا ہے۔
سان فرانسسکو کے کمپیوٹر پروگرامر منیش سیٹھی کا یہ عجیب و غریب تجربہ سوشل میڈیا پر خوب چرچے میں ہے اور لوگ اس پر مزے مزے کے کمنٹ کر رہے ہیں
منیش سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا کی کافی عادت پڑ گئی ہے، اور اس نے اپنی سوشل میڈیا کی لت سے تنگ آکر یہ قدم اٹھایا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق، منیش سیٹھی ہفتے میں تقریباً 30 گھنٹے فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر اپنا وقت ضائع کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح تخلیقی صلاحیتوں بہت زیادہ متاثر ہو رہی تھی۔
جبکہ سیٹھی کا دعوٰی ہے کہ کلارا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ان کی تخلیقی صلاحیت میں 98 فیصد اضافہ ہوا۔