Headlines

    کامیاب جوان پروگرام کے پیسے ملنے کے مطلق تفصیلات جاری

    سیالکوٹ (ویب ڈیسک) معاون خصوصی جناب عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے لئے 10 لاکھ درخواستیں موصول ہوئ ہیں۔ وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب 12 اگست کو اس کا باقاعدہ افتتاح کریں گے، انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام سیاسی وابستگی سے بالاتر ہے اور درمیانے اور نیچلے طبقات کو میرٹ کی بنا پر آسان اقساط پر قرضہ مہیا کرے گے، جس کا مقصد ملک میں کاروباری رجحان لانا ہے، جس سے ملک کی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    انہوں نے مزید اس بات کی یقین دہانی کروائ کےاس پرگرام میں کسی قسم کی سیاسی و سماجی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کو مریٹ کی بنا پر قرضہ دیا جائے گا، جو کہ ملکی معیشت میں بہتری لائے گا۔

    کرونا کی وجہ سے ملک کا ہر طبقہ بہت متاثر ہوا ہے، جسکی وجہ سے ملک میں بیروزگاری بہت پہلی ہے۔ یہ پروگارام بیروزگاری کو ختم کرنے میں سود مند ثابت ہو گا۔ مزید معاون خصوصی جناب عثمان ڈار نے بتایا کہ سیالکوٹ، گجرانوالہ اور گجرات کو کاروبا کا ٹرائ اینگل کہا جاتا ہے۔ اسی طراح چیمبر آف کامرس نے بھی کمیٹی بنا دی ہے، جو نوجوانوں کو کاروبارے صلاحیتوں اور دیگر کاورباری سرگرمیوں کے بارے تربیت دے گی، جس کا مقصد نوجوان کا رجحان کاروبار کی طرف راغب کرنا ہے تاکہ وہ ملک کی معشیت کی بہتری میں واضح کردار ادا کر سکے۔

    معاون خصوصی جناب عثمان ڈار نے اس پرگرام کے افتتاح بارے میں جو کہ ١٢ اکست کو وزیراعظم جناب عمران خان صاحب کرے گے، آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے کامیاب پرگرام کے اگلے فیز کی بھی فلفور اجازت دے دی ہے۔ جس کے تحت ٢ لاکھ لوگوں میں ١٠٠ ارب کی وسیع رقم تقسیم کی جائے گی، جو بغیر کسی اثرورسوخ اور تقسیم کے خالصتاٙ میرٹ کی بنا پر ہو گی۔