لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب کے محکمہ بورڈ آف ریو نیو کی جانب سے سابق وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ نوقز کے قائد نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی سے متعلق جاتی امراء کی رہائش گاہ پر نوٹس لگا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے بورڈ آف ریونیو کی جانب سے نواز شریف کی جائیداد فرقخت کرنے کے حوالے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔
جبکہ نواز شریف کی جائیداد فروخت کرنے کے لیے محکمہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قانونی کارروائی شروع کرتے ہی ان کی رہائش گاہ پر نوٹس چسپاں کر دئیے گئے ہیں۔
نوٹیس کے مطابق، جاتی امراء میں موجود نواز شریف کے نام زرعی اراضی 19 نومبر بروز جمعہ کو نیلام کی جائے گی۔ دوسری طرف پنجاب بورڈ آف ریونیو نے نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کے افسران سے بھی نیلامی کے عمل میں شامل ہونے کی درخواست کردی۔ جبکہ جمعہ کو ہونے والی نیلامی میں ہر کوئی شرکت کر سکتا ہے۔
دوسری طرف، مریم نواز نے حال میں ہی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے نواز شریف لندن میں کسی چائے خانے میں بیٹھے چائے کا کافی پی رہے ہیں۔
لیکن جب پاکستان آنے کی باری آتی ہے تو وہ بیمار ہو جاتے ہیں۔