لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف بڑا اقدام سرکاری ہسپتالوں مین داخل ہونے کے لئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔
لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت کی طرف بڑا اقدام سرکاری ہسپتالوں مین داخل ہونے کے لئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے پرائمری ہیلتھ کا ہسپتالوں میں بغیر ویکسینیشن داخلہ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پہلے ویکسین ہو گی پھر داخلہ ہو ھا ہسپتال میں۔ اگر آنے والے افراد بغیر ویکسین کے ہونگے تو انہیں موقع پر ہی ویکسین لگائی جائے گی۔
محکمہ نے ہدایات جاری کی ہے کہ محکمہ کے زیر اہتمام ہسپتال میں داخلے کیلئے کم از کم ایک خوراک لگی ہونا ضروری ہوگی بصورت دیگر موقعہ پر ہی ویکسین لگے گی۔
محکمہ صحت نے صوبہ پنجاب کے تمام اضلاع کے سی ای اوز اور ایم ایس صاحبان کو اس بارے میں ہدایت کر دی ہیں۔
جبکہ جاری کئے جانے والے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ ویکسین کی پہلی خوراک کے تین ہفتے بعد دوسری خوراک لگوانے کے بغیر بھی داخلہ کر دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ او پی ڈی بلاک میں ویکسین کارڈ چیک کئے جائینگے، جو افراد کسی وجہ سے ویکسین نہیں لگوا سکتے ان کو استثنی حاصل ہوگا۔
مراسلے میں مزید اطلاع دی گئی ہے کہ جس نے بھی ویکسین کی پہلی خوراک لگوائی ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ تین ہفتے میں دوسری خوراک بھی لگوائے بصورت دیگر داخلہ بند ہو گا۔