600 سال بعد، چاند گرہن کل لگے گا۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) اس سال دوسری دفعہ چاند گرہن کل بروز جمعہ کو لگے گا۔ جبکہ یہ چاند گرہن جزوی طور پر لگے گا اور یہ گرہن 600 سالہ تاریخ کا سب سے لمبا ترین گرہن ثابت کو ہوگا، رپورٹ۔

     

     

    Advertisement

    موسمیات محکمہ کے مطابق بروز جمعہ کو اس سال کا دوسرا چاند گرہن ہلگے اور یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ گرہن تقریبا گزشتہ 600 برسوں کی تاریخ میں لگنے والا سب سے طویل ترین چاند گرہن ثابت ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، یہ چاند گرہن شمالی اور جنوبی امریکا، آسٹریلیا، یورپ اور ایشیا کے کچھ حصے، آسٹریلیا، شمالی مغربی افریقا، بحرالکاہل، بحر اوقیانوس، بحر ہند اور آرکٹک میں دیکھا جاسکے گا۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ پاکستانیوں کے لئے یہ اطلاعات ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل لگنے والا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکے گا۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ پاکستان میٹرولو جیکل ڈپارٹمنٹ کے کلائمیٹ ڈیٹا پروسیسنگ سینٹر کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس سال کا یہ چاند گرہن آخری گرہن ثابت ہوگا۔

     

     

    Advertisement

    گرہن کے بارے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 2 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند کو جزوی گرہن 12 بج کر 19 منٹ پر لگے گا، چاند گرہن کا اختتام دوپہر 3 بج کر 47 منٹ پر شروع ہوگا۔

     

     

    Advertisement