بنگلہ دیش میں پاکستانی ٹیم کرکٹ ٹیم پاکستانی جھنڈا لہرانے پر شدید تنقید کا شکار۔

    بنگلہ دیش (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے بارے میں بنگلہ دیش کے وزیر مراد حسن نے پاکستان کو تذلیل کرنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکہ کے سٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان کا قومی جھنڈا لہرایا ہے، جس پر انہیں فورا وطن واپس بھیج دیا جانا چاہیے۔

     

     

    Advertisement

    میڈیا رپورٹس کے مطابق، پاکستان کی کرکٹ ٹیم شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس میں حصہ لیا اور پاکستانی قومی جھنڈا گرائونڈ پر نصب کیا، جس پر سوشل میڈیا پر طوفان بڑھپا ہو گیا۔

     

     

    Advertisement

    میڈیا نے اس معاملے کی طرف توجہ دلوائی اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جبکہ بنگلہ دیش کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔

     

     

    Advertisement

    وزیر مراد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیم پر تنقید کی اور کہا کہ ان کے پاس پاکستان ٹیم کے بارے میں کہنے کو کچھ نہیں ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ لیکن پاکستان ٹیم کی جانب سے پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی جھنڈا لہرانے کو تسلیم نہیں کرسکتے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کی یہ حرکت اس وقت تو بلکل بھی برداشت نہیں کر سکتے، جب بنگلا دیش میں شیخ مجیب الرحمن کی 100 سالہ پیدائش منائی جا رہی ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں آزادی کی گولڈن جوبلی منائی جا رہی ہے۔ جبکہ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں پاکستانی ٹیم کو ان کے جھنڈے کے ساتھ واپس بھیجا جانا چاہیے۔

     

     

    Advertisement