کلبھوشن کے حق میں حکومت کی وضاحت سامنے آگئی۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کلبھوشن کے بارے میں تحریک پیش کی گئی، جو کہ منظور بھی کر لی گئی۔

     

     

    Advertisement

    جس پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ کلبھوشن قومی ایشو ہے اس پر سیاست نہ کی جائے اور غلط طریقے سے عوام کے سامنے پیش کر کے عوام کو گمرہ نا کیا جائے۔

     

     

    Advertisement

    میڈیا سے الیکشن کمیشن اور کلبھوشن جادو کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے، اٹارنی جنرل خالد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کا بھارتی پروپیگنڈا ناکام ہوا چکا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کہنا تھا کہ بھارت چاہتا تھا کہ پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت انصاف اور سلامتی کونسل لیکر جایا جائے جبکہ بھارت کی پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کی کوشش مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق ملک میں قانون سازی کی گئی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن چائے تو تفصیلی بریفنگ دینے کو تیار ہیں۔

     

     

    Advertisement