آصف علی زرداری نے شاہد خاقان عباسی کے ساتھ ملاقات میں ایسا کیا کر دیا کہ نواز لیگ میں سوگ طاری ہوگیا، ویڈیو وائرل

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دلچسپ اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جسے لیکر سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی، پی ڈی ایم کا مستقبل پھر سے تاریکی میں چلا گیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، مشترکہ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری اور مسلم لیگ نواز کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی کا آمنا سامنا ہوا، جس پر شاہد خاقان عباسی نے آصف علی زرداری سے مصافحہ کرنے کے لئے ہاتھ بڑھایا تو آصف علی زرداری نے ہاتھ ملانا مناسب نا سمجھا اور سینے پر ہاتھ رکھ کر جواب دیتے پوئے اپنی نشست پر جا بیٹھے۔

     

     

    Advertisement

    دوسری طرف آصف علی زرداری کے اس عمل پر سوشل میڈیا پر طوفان بڑھپا ہوگیا اور نواز لیگی رہنما کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ کچھ نے نواز لیگ کے حق میں بات کی تو کچھ نے کہا کہ آصف زرداری نے ان کو اوقات یاد دلا دی ہے۔

     

     

    Advertisement

    تجزیہ نگار کے مطابق اگر دونوں جماعتوں کی طرف سے اس عمل کے بارے مناسب جواب نا آیا تو پی ڈی ایم کا مستقبل پھر تاریکی میں چلے جانے کا اندیشہ ہے۔

     

     

    Advertisement