مشفق الرحیم نے پاکستان بنگلادیش سیریز میں ڈراپ ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔

    بنگلہ دیش (اعتماد نیوز ڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے مشہور کیپر اور بیٹسمین مشفق الرحیم نے بتایا ہے کہ اْنہیں پاکستان بنگلادیش سیریز میں ڈراپ کر کے آرام کرنے کا نام دیا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، مشفق الرحیم نے ایک بیان دیا، جس میں انہوں نے یہ انکشاف کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ کہوں تو وہ ابھی اس مرحلے پر نہیں پہنچے کہ جب کسی کو بتانا پڑے کہ انہیں آرام کی ضرورت ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ یقینی طور پر دستیاب تھے، اور دستیاب میں کیوں نہیں ہوں گا؟ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ورلڈ کپ مایوس کْن تھا اور پاک بنگلادیش سیریز میرے لیے ایک بہترین موقع تھی، جس میں وہ اپنا آپ منوا سکتے تھے۔

     

    Advertisement

     

    مشفق الرحیم نے کہا کہ ان سے پوچھا گیا کہ کیا اوک دستیاب ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یقیناً وہ دستیاب ہے تاہم بعد میں انہیں بتایا گیا کہ سلیکشن کمیٹی، ٹیم مینجمنٹ، ہیڈ کوچ اور ٹیم ڈائریکٹر نے مجھے ڈراپ کرنے کا اجتماعی فیصلہ کیا ہے۔

     

    Advertisement