پاکستان کی مردانہ کرکٹ ٹیم کے بعد، اب خواتین ٹیم بھی میدان میں آگئی، ورلڈ کپ کے لئے خواتین کرکٹ سکوارڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ کپ برائے مینز کے بعد، اب پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ برائے خواتین کے لئے میدان میں اتر آئی اور اس کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم اعلان کر دیا۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ میں شمولیت کے لئے کوالئیفائر میچ آج بنگلہ دیش کے ساتھ کھیلینگی۔ جبکہ لوگوں نے پاکستان مردانہ کرکٹ ٹیم کے بعد اب اپنی تواقعات پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک کر دی ہے۔

     

    Advertisement

     

    پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی کپتانی جویریہ خان کرینگی، جبکہ باقی کھلاڑیوں میں ندا داڑ، عالیہ ریاض، نشرہ سندھو، داعینہ بیگ، انم امین، عمیمہ سہل، منیبا علی، فاطہ سنا، ارم جاوید اور عائشہ ظفر شامل ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    رواں میچ میں، بنگلہ دیش کی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ شائقین کی طرف پوری ٹیم کو اچھی دعائیں دی جاری ہیں۔ جبکہ دیکھنا اب یہ ہوگا کہ پاکستان کی خواتین ٹیم بھی پاکستان کی اچھی ترجمانی بین الاقوامی سطح پر کر پاتی ہے یا نہیں۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement