پاکستان کے نئے بلے باز شاہ نواز نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں آخری بال پر باؤلر کو کیوں روک دیا جبکہ آخری بال میں دو سکور جیتنے کے لئے چاہئے تھا۔

    لاہور ( اعتماد نیوز ڈیسک ) مورخہ 22 تاریخ کو ہونے والے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی 20 میچ کو جیت کر ، پاکستان نے سیریز میں بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، آخری بال میں پاکستان کو 1 گیند میں 2 اسکور چاہئے تھا، جبکہ پاکستان ٹیم کے نئے کھلاڑی شاہ نواز وکٹ پر کھڑے تھے، جب آخری گیند بالر کروانے لگے تو شاہ نواز نے گیند کرنے سے روک دیا۔

     

     

    Advertisement

    پاکستان کرکٹ بوڑد کی طرف سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں، شاہ نواز نے بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نیچے دیکھ رہے تھے تو اچانک انہوں نے اوپر دیکھا تو باؤلر گیند کر وانے لگا تھا اور وہ گیند کھیلنے کے لئے تیار نہیں تھے اس لئے انہوں نے باؤلر کو گیند کروانے سے روک دیا۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ آخری ہونے والی گیند، جس میں ان کو 2 اسکور چاہئے تھے انہوں نے اس گیند پر چوکا لگا کر بنگلہ دیش کو کلین سویپ کر دیا۔ اس طرح پاکستان بنگلہ دیش کے خلاف تینوں ٹی 20 میچ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

     

     

    Advertisement