عمران خان اور عثمان بزدار کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ ہو گیا

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو مہنگائی کی بنا پر نا اہل کرنے کی درخواست کو نمٹا دیا گیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، لاہور ہائیکورٹ میں دائر ہونے والی درخواست، جس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی نااہلی اور نئے الیکشن کروانے کی التجا کی گئی تھی، کو ناقابل سماعت قرار دے کر بند کر دیا۔

     

     

    Advertisement

    ایک نجی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق، شیخ مظفر نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلی پنجاب کی نا اہلی کی درخواست کر رکھی تھی، جسے لاہور ہائیکورٹ آفس نے اعتراضات لگا کر درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    ان اعتراضات کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے کی اور ہائیکورٹ آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے درخواست خارج کر دی اور درخواست گزار کو باور کرایا کہ بے بنیاد درخواست دائر کرنے پر کیوں نہ جرمانہ کر دیا جائے؟

     

     

    Advertisement

    درخواست میں موقف لیا گئا تھا کہ عمران خان کی نا اہلی اور نقص پولیسیوں کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا جبکہ عمران خان نے جو وعدے قوم سے کیے تھے، وہ پورے بھی نہیں کئے۔

     

     

    Advertisement