لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) دعا چوہدری کے گرین ٹاؤن گھر میں سالگرہ کی پارٹی میں پولیس پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق، اسٹیج پرفارمر دعا چوہدری کے گھر سالگرہ کا فنکشن چل رہا تھا اور وہاں پر ساؤنڈ ایکٹ و دیگر خلاف ورزی کی وجہ سے پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق، دعا چوہدری اور اس کی دوست لڑکیوں نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی بھی کی جبکہ اہل علاقہ کی شکایت تھی کہ انہیں سانڈ سسٹم پریشان کر رہا تھا۔
ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ گرین ٹاؤن پولیس نی معروف ڈانسر دعا چوہدری کی سالگرہ کی تقریب پر پہنچ گئی کیونکہ وہاں ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی ہو رہی تھی اس لئے موقع سے دو افراد کو پکڑ بھی لیا۔
اس کے رد عمل میں، دعاچوہدری نے اپنے سا تھیوں سمیت تھانے پ چڑھ دوڑی اور پکڑے جانے والے کو آزاد کروالیا۔ جبکہ بتایا یہ بھی جا رہا ہے کہ اس مشق کے دوران پولیس اہلکاروں کی وردی بھی پھاڑدی دی۔
تجزیہ نگار کے مطابق، پولیس اسٹیشن پر اتنے ناقص انتظامات پر پنجاب پولیس کو اپنی انتظامات پر خوش کے ناخن لینے چاہئے۔