اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ نواز کی اہم رکن مریم صفدر اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بیٹا جنید صفدر جلد ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ پاکستان آئے گا اور یہاں پر ان کے ولیمہ کا پروگرام کا انعقاد جاتی عمرہ میں ہوگا۔

جبکہ اسی معاملے میں ان کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کی تاریخ لے اعلانیہ کے بعد اب ان کے ولیمے کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا ہے۔
نجی نیوز ٹی وی کے مطابق، سوشل میڈیا کی تصویروں والی ایپ انسٹا گرام پر ایک ولیمے کے کارڈ کی تصویر شیئر کر کے اس بات کا اعلان کیا گیا ہے کہ یہ کارڈ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے ولیمے کا ہے۔
جو کارڈ وائرل ہوا ہے اس پر دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے اوپر جنید صفدر اور ان کی اہلیہ عائشہ سیف کے نکاح کی تصویر بھی لگی ہوئی ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ کارڈ پر ولیمے کی تاریخ بھی بتائی گئی ہے جو کہ اگلے ماہ کی 17 دسمبر بنتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا، جس میں میاں نواز شریف بھی موجود تھے اور ان کی تصاویر بھی خوب وائرل ہوئی تھی۔