سیالکوٹ (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں سری لنکن مینجر سے ہونے والے واقع نے پاکستان میں غم کی صف بچھا دی، جس پر تمام علماء، سیاستدانوں اور دیگر اداکاروں نے دکھ کا اظہار کیا اور اس واقع کونہایت جہالت کی وجہ قرار دیا۔

دوسری طرف، وزیر اعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ پوری قوم کی طرف سے ملک عدنان کی بہادری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جس نے سری لنکن مینجر پرینتھا دیاوادانا کو لوگ کے ہجوم سے بچاؤ دیا اور اس نے اپنی زندگی کی پرواہ کیئے بغیر لوگوں کے ہجوم سے اسے بچانے کی پوری کوشش کی۔
عمران خان نے مزید ملک عدنان کی بہاردی کے گُن گاتے ہوئے اعلان کیا کہ پاکستانی حکومت اسے تمغہِ شجاعت سے نوازے گی۔
آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے سری لنکا کے وزیر اعظم کی طرف سے بھی بیان سامنے آیا کہ انہیں بہت دُکھ ہوا اس واقع پر لیکن انہیں یقین ہے کہ عمران خان ذمہ داروں کو ضرور پکڑ کر انصاف کے تقاضے پورے کریگا۔
تجزیہ نگار کے مطابق، ملک عدنان کو ملکی اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازنہ ایک خوش آئین بات ہے۔ اس سے ملک میں مثبت سوچ کو فروغ ملے گا اور دُنیا میں پاکستان کی طرف سے مثبت پیغام جائے گا۔