لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) حال میں ہی حکومتی اعلان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ آئندہ کوئی بھی گاڑی ایم ٹیگ کے بغیر موٹروے پر نہیں آئی گی کیونکہ موٹروے پر مینول ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔

اس تناظر میں کافی تعداد میں لوگ پریشانی کا شکار تھے کہ گاڑیوں کو ایم ٹیک کے لئے رجسٹر کروانے کے لئے انہیں متعدد کاغذات جمع کروانے پڑینگے۔
اس پر بات کرتے ہوئے، انسپکٹر جنرل موٹروے انعام غنی نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے ایم ٹیگ حاصل کرنے کا آسان ترین طریقہ متعارف کروا دیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ اب موٹر وے پر ایم ٹیگ لگوانے کے لئے کوئی لمبے چوڑے کاغزات نہیں چاہئے بلکہ اب سے ایم ٹیک شناختی کارڈ کے نمبر اور فون نمبر پر ہی لگ جایا کرے گا۔
آپ کو بتاتے چلے کہ نئی پالسی کے مطابق، اب کوئی بھی گاڑی موٹروے پر بغیر ٹیگ کے نہیں چلے گی، جس گاڑی کو بھی موٹروے استعمال کرنی ہوگی اسے ایم ٹیگ لگوانا ہوگا بصورت دیگر اسے موٹروے پر نہیں جانے دیا جائیگا۔