این اے 133 کے الیکشن کے نتائج کے بعد، گل کا گل کو مشورہ، حقائق کیا ہے سب سامنے آگیا، شہباز گل کا دعویٰ

    لاہور میں ہونے والے این اے 133 کے الیکشن میں ووٹ ملے کس کو؟ اہم نکشافات سامنے آگئے

     

     

    Advertisement

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور میں ہونے والے ضمنی اتنخابات میں مسلم لیگ نواز نے سیٹ جیت لی ہے، جس میں پی ٹی ائی حصہ نا لے سکی کیونکہ ان کا امیدوار نا اہل ہو گیا تھا۔

     

     

    Advertisement

    اس الیکشن کے رزلٹ پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سایسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ووٹوں کے ٹرن اوور کے بارے میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے پیپلز پارٹی کے نمائندہ چوہدری محمد اسلم گل کے بارے میں بات کرتے ہوئے لکھا کہ چوہدری صاحب ایک اچھی شخصیت کے مالک ہے، لیکن بد قسمتی سے وہ ہارے ہوئے لشکر کا حصہ ہے۔

     

     

    Advertisement

    انہوں نے مزید پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کہ 23333 ووٹ ان کی جماعت کو پڑیں ہیں۔

     

     

    Advertisement

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی غیر موجودگی میں اگر گل صاحب پیپلز پارٹی کی ٹکٹ کی بجائے آزادانہ امیدوار کے طور پر الیکشن میں حصہ لیتے تو اس سے زیادہ ووٹ لے لیتے۔

     

     

    Advertisement

    شہباز گل نے کہا کہ کُل 440400 ووٹوں میں سے صرف 18 فیصد ووٹ ڈالا گیا جبکہ باقی 82 فیصد ووٹ نہیں ڈالے گئے۔ جس سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ خان میدان میں نا بھی ہو تو بھی لوگ ان پارٹیوں کو ووٹ دینے کے لئے تیار نہیں ہے۔

     

     

    Advertisement

    ان کا کہنا ہے کہ یہ پارٹیاں اب محض 10 سے 15 فیصد تک کے ووٹ کے حامل پارٹیاں رہ گئی ہیں۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس الیکشن سے یہ بھی واضح ہوگیا ہے کہ لوگ نواز لیگ اور پیپلز پارٹی کو تقریباً برابر ہی سمجھتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے، اس ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا اہلکار نا اہل ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی اس الیکشن میں حصہ لینے سے قاصر رہی۔

     

     

    Advertisement

    جبکہ اسی الیکشن کے بارے میں ایک مبینہ طور پر ویڈیو بھی لیک ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ نواز لیگ 2 2 ہزار کے بدلے لوگوں سے حلف لے رہی تھی کہ وہ ووٹ نواز لیگ کو ڈالے گے۔

     

     

    Advertisement