صابر شاکر نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن پر بات کرتے ہوئے نیا انکشاف کر دیا، پی ٹی آئی پر پنجاب میں سوالیہ نشان ؟

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) لاہور کے حلقہ این اے 133 پر ضمنی انتخاب ہوئے، جس میں نواز لیگ نے سیٹ کو جیت لیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس پر بات کرتے ہوئے، مشہور جنرلسٹ صابر شاکر نے بیان جاری کیا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی 33 ہزار ووٹوں سے دبنگ انٹری پنجاب میں پی پی پی کا نیا جنم ہے؟ جبکہ یہ دونوں جماعتوں نواز لیگ اور پی ٹی ٹی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    انہوں نے مزید لکھا کہ سوچنے کی بات ہے کہ جمشید چیمہ کے کاغذات نامزدگی غلط کیوں جمع کروائے گئے؟ سیاست میں کب کیا ہوجائےکچھ نہیں کہاجاسکتا؟ پَل میں تولہ پَل میں ماشہ۔

     

    Advertisement

     

    آپ کو بتاتے چلے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے بھی پیپلز پارٹی کی اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی خوش فہمی میں نا رہے اتنے ووٹ پیپلز پارٹی کو اس لئے ملے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف میدان میں نہیں تھی۔

     

    Advertisement

     

    جبکہ متعدد نامور تجزیہ نگار کے مطابق، پیپلز پارٹی کی پنجاب میں واپسی ہوری ہیں۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement