سعودی شہری جو گزشتہ تین روز سے لاپتہ تھا، اس کی لاش ایک صحرائی مقام سے مل گئی ۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 40 سالہ سعودی ضویحی حمود العجالین پچھلے تین روز سے لاپتہ تھا، پولیس کی جانب سے اسے مردہ حالت میں تلاش کر لیا گیا ہے۔ العجالین اپنے پک اپ ٹرک پر اکیلا ہی سفرپرروانہ ہوا تھا، تاہم جب گھر والوں کا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی اس سے رابطہ نہ ہوا، تو انہوں نےپولیس کو اطلاع کر دی۔پولیس نے العجالین کی تلاش کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی جس نے تین روز کی کوشش کے بعد اسے ایک سنسان ویران صحرائی مقام سے تلاش کر لیا۔ پولیس کے مطابق العاجلین کی نعش سجدے کی حالت میں تھی۔جس سے یہ لگتا ہے کہ وہ اپنی موت کو قریب دیکھ کر خدا کی عبادت میں مصروف ہو گیا تھا۔ سجدے کی حالت میں ہی اس کی موت واقع ہو گئی۔العاجلین کی نعش کے قریب ہی اس کی گاڑی بھی کھڑی ملی
تم العثور على مفقود وادي الدواسر بعد أن فارق الحياة . عثروا عليه وهو ساجد . رحمه الله رحمة واسعة pic.twitter.com/MjKB93XaD9
— خالد العتيبي (@Ksak83) July 20, 2020