سانحہ سیالکوٹ ، وزیر اعظم عمران خان نے واقعے میں ملوث لوگوں کے بارے میں بڑا اعلان کر دیا

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) سیالکوٹ واقعہ کو لے کر پوری قوم کی آنکھیں نم ہیں اور نہایت افسردہ ہے۔

     

     

    Advertisement

     

    جبکہ اس واقعہ پر بات کرتے ہوئے، وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ واقعہ سیالکوٹ نے ہمارا باطقر قوم سر شرم سے جھکا دیا ہے۔

     

    Advertisement

     

    جبکہ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس واقعہ میں ملوث لوگوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

     

    Advertisement

     

    ذرائع کے مطابق، وزیراعظم کی صدارت میں ملک میں امن وامان کی صورتحال پر اجلاس ہوا، جس میں متعدد اہم پاکستانی شخصیت سمیت وزیر داخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شرکت کی۔

     

    Advertisement

     

     

    بتایا گیا ہے کہ منعقد ہونے والے اجلاس میں ملک کی امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہیں، جس میں وزیراعظم عمران خان کو سیالکوٹ میں ہونے والے واقعہ پر بریفنگ دی گئی۔

    Advertisement

     

     

    وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے پوئے ہدایت جاری کی کہ سانحہ سیالکوٹ میں ملوث لوگوں کے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جائے اور آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی بنائی جائے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement