سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن مینجر کا جسد خاکی جس انداز میں بھیجا گیا، خواجہ آصف بھی پُھوٹ پڑے۔

    سیالکوٹ (اعتماد نیوز ڈیسک) سیالکوٹ میں ہونے والے واقعہ نے پورے پاکستان کو شرمندہ کر کے رکھ دیا ہے۔ جبکہ حکومت کی طرف سے مینجر کا جسد خاکی جس طرح بھیجا گیا، اس پر بھی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

     

     

    Advertisement

    اسی پر بات کرتے ہوئے، سابقہ وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نواز کے اہم رکن خواجہ آصف نے بھی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مینجر کے جسد خاکی جس باکس میں بھیجا گیا تھا،

     

     

    Advertisement

     

    اس کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ ریاست کی 73 سال کی پالیسیوں کا جنازہ۔

     

    Advertisement

     

    تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس باکس میں جسد خاکی ہے، اس کے ایک کونے پر لکھا ہوا ہے “ہیڈ” کیونکہ سر کی طرف عموماً شیشہ لگا ہوتا ہے لیکن اس باکس میں نہیں تھا۔

     

    Advertisement

     

     

    باکس کے اوپر لکھا ہوا ہے کہ باکس میں کومارا کا جسد خاکی ہے، جو لاہور پاکستان سے سری لنکا بھیجا جا رہا ہے۔

    Advertisement

     

    Advertisement