ریحام خان پی ڈی ایم پر بھی برس پڑی، فضل الرحمان بھی سوچنے پر مجبور

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) گزشتہ روز پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس کے بعد، پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، مولانا فضل الرحمان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کرے گی۔

     

     

    Advertisement

    جس پر تنقید کرتے ہوئے ریحام خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا، جس میں ریحام خان نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ریحام خان نے کہا کہ کوئی پی ڈی ایم کو بتائے آج ملک میں ریکارڈ توڑ مہنگائی ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسائل پر مارچ کرنے کے لیے وقت اہم ہوتا ہے یہ نہیں کہ آج کی مہنگائی پر آپ 4 ماہ بعد مارچ کریں۔

     

     

    Advertisement

    ایک پیغام میں، ان کا کہنا تھا کہ کیا سب ڈالڑ 200 روپے ہونے کا انتظار کر رہے ہیں؟

     

     

    Advertisement

    اس پر ایک صاحب نے پوچھا کہ میڈم جب پچھلے سال مولانا اور ان کے ہمنوا لانگ مارچ، دھرنا میں مصروف تھے کیا تب بھی مہنگائی ایشو تھا؟

     

     

    Advertisement