وزیر اعلٰی عثمان بزدار کا بڑا کارنامہ، آفسر شاہی اب نہیں چلے گی، سرکاری ملازمین کی نیندیں اڑ گئی۔

    لاہور (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کا دبنگ اقدام سامنے آگیا۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، منگل کے روز صبح 11 بجے وزیر اعلٰی عثمان بزدار نے محکمہ ٹورزم کے سیکریٹریٹ کا اچانک دورہ کیا۔

     

     

    Advertisement

     

    موقع پر نا تو سیکریٹری موجود تھا اور نا ہی ایڈیشنل سیکریٹری جبکہ متعدد دفاتر کے لوگ بھی غیر حاضر تھے، جس پر وزیر اعلٰی نے ناراضگی کا اظہار کیا اور سیکریٹری کو او ایس ڈی جبکہ باقی اسٹاف کو معطل کرنے کا حکم دیا۔

     

    Advertisement

     

    جس پر عمل کرتے ہوئے، محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکریٹری کو واپس ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

     

    Advertisement

     

     

    دوسری طرف، وزیر اعلی نے بروز بدھ کو وزیراعلی آفس کا اچانک دورہ کیا اور اسٹاف کی حاضریاں چک کی۔

    Advertisement

     

     

    وزیر اعلٰی عثمان بزدار کی طرف سے بیانیہ جاری کیا گیا کہ آپ تمام افسر اپنا قبلہ درست کر لے وہ تمام دفاتر کے اچانک دورے کرینگے۔

    Advertisement

     

     

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاتروں میں اب کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہئے اور مسائل کے لئے آئے سائلین کا جلد سے جلد مسئلہ حل کیا جائے۔

    Advertisement

     

     

    Advertisement