امریکی سے انکار کے بعد ، چائنہ کا پاکستان کے حق میں بڑا قدام

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاکستان اور چائنہ کی ایک اور دوستی کی مثال قائم ہو گئی۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، پاکستان کا امریکا کو انکار چین کے لئے خوش آئین ثابت ہوا۔ پاکستان کے اس قدام پر، چین نے بیان جاری کیا کہ پاکستان نے جمہوریت سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار کرکے چین کا حقیقی بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

     

    Advertisement

     

     

    اطلاعات کے مطابق، امریکی کی جانب سے جمہوریت کے عنوان پر بلائی جانے والی ورچوئل سمٹ 10 دسمبر تک جاری رہے گی جس میں شرکت کیلئے بھارت اور پاکستان سمیت تقریباً 110 ممالک کو دعوت دی گئی ہے۔

    Advertisement

     

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ڈیموکریسی سمٹ کے لیے مدعو کیے جانے پر شکریہ تو ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس موضوع پر مستقبل میں مناسب وقت پر بات کرے گا۔

     

     

    Advertisement

    جبلہ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ امریکا کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دونوں ہی دو طرفہ کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے طور پر بڑھانا چاہتے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    تاہم ابھی تک امریکہ کی طرف سے اس بارے میں واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

     

    Advertisement