پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے سی ای او فیصل آخر ہے کون؟ پہلے کہاں اپنی خدمات سرا انجام دیتے رہے ہیں، سب سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق، فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیف ایگزیکٹو تعینات کردیا گیا ہے، جبکہ وہ اپنے عہدے کا باضابطہ چارج جنوری 2022 میں سنبھالیں گے۔

     

     

    Advertisement

    آپ کو بتاتے چلے کہ فیصل حسنین نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری مکمل کی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ، ان کا کھیلوں کی انتظامیہ میں اور فنانس کے شعبوں میں پینتینس سال کا تجربہ بھی ہے۔

     

     

    Advertisement

    اس سے پہلے فیصل سٹی گروپ اور سعودی امریکن بنک لندن کے لئے بطور فنانشل کنٹرولر بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر چکے ہیں۔

     

     

    Advertisement

    اس کے علاوہ یہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل میں بھی کام کر چکے ہیں، فیصل وہاں پر بطور چیف فنانشل آفیسر رہ چکے ہیں، جبکہ یہ زمبابوے کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں۔

     

     

    Advertisement

     

    فیصل حسنین کا پی سی بی میں تعیناتی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کا موقع ملنا ان کے لیے قابل فخر ہے۔

     

    Advertisement

     

    پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ان کی تعیناتی بطور سی او ایک خوش آئین بات ہے، جبکہ انہوں نے فیصل کو باضابطہ طور پر خوش آمدید بھی کہا۔

     

    Advertisement

     

     

    Advertisement