اٹلس ہونڈا نے ایک ماہ میں اتنی موٹرسائیکل فروخت کی کہ سب ریکارڈ توڑ دیئے لیکن قیمتیں بھی اتنی تیزی سے بڑھائی کہ عوام کے ہوش اُڑ گئے۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے بیانیہ جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے ایک ماہ میں ریکارڈ موٹر سائیکل فروخت ہونے کے ریکارڈ کے بارے میں بتایا۔

     

     

    Advertisement

     

    تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ اٹلس ہونڈا لمیٹڈ نے نومبر میں 2021 میں 503،128 موٹر سائیکلز فروخت کیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی ایک ماہ میں موٹر سائیکلوں کی فروخت کا یہ نیا ریکارڈ ہے۔

     

    Advertisement

     

    تجزیہ نگار کے مطابق، حکومت کی طرف سے یہ بیان تو سامنے آگیا کہ اتنی زیادہ موٹرسائکلیں فروخت ہو گئی، مگر حکومت کی طرف اس پر کوئی بیان نہیں آیا کہ پچھلے ایک سے سال سے اس کی قیمت کس حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔

     

    Advertisement

     

    جبکہ لوگوں کے لئے موٹرسائیکل خریدنا آسائش نہیں بلکہ بنیادی ضرورت بن چکی ہے۔ اس لئے اس کو اپنی حکومت کی کارکردگی کے لئے بڑھا چڑھا کر بتانا انتہائی نا مناسب عمل ہیں۔

     

    Advertisement

     

    دوسری طرف، حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی آٹو موبائل پالیسی سامنے نہیں آئی، جو عوام کو بھی ریلیف دے سکے۔

     

    Advertisement