عوام تیار ہو جائے اب کسی کے گھر ایک سے زیادہ میٹر نہیں لگے گا۔

    اسلام آباد (اعتماد نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن اسلام آباد نے تمام بجلی کی تقسیم کار کپمنیوں کو ایک گھر میں ایک سے زیادہ میٹر لگوانے والوں کے بارے میں اہم حکم نامہ جاری کیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    تفصیلات کے مطابق، کمپنیوں کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ ایسے بجلی صارفین جنہوں نے اپنے گھروں میں ایک سے زائد بجلی کے میٹر نصب کروا ہوئے ہیں ان کے کنکشن منقطع کرنے کا ختمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

     

     

    Advertisement

    جاری شدہ مراسلے میں، پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ایک ہی گھر میں خلاف ضابطہ ایک سے زائد میٹر لگانے پر صارفین کو تو فائدہ ہوتا ہے لیکن کمپنیوں کو استعمال ہونے والی بجلی کے کم شرح کے بل کے باعث خصارے کا کرنا پڑتا ہے۔

     

     

    Advertisement

    ذرائع کے مطابق، اگر کسی نے گھر میں ایک سے زیادہ بجلی کا میٹر لگوانا ہو تو اس کے لئے طریقہ کار واضح ہے۔ اس طرح، اس گھر کے دو داخلی دروازیں ہونا لازمی ہے۔ جبکہ دونوں میٹروں کی وائرنگ کا الگ الگ ہونا بھی لازم ہے۔ اس کے ساتھ اس گھر میں سوئی گیس کے بھی میٹر دو الگ الگ ہونے ضروری ہیں۔

     

    Advertisement